21 مئی، 2016، 12:09 PM

ہندوستان کے وزیر اعظم کل تہران کا دورہ کریں گے

ہندوستان کے وزیر اعظم کل تہران کا  دورہ کریں گے

ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل تہران کا د ورہ کریں گے جہاں وہ ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سماجی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل تہران کا د ورہ کریں گے جہاں وہ ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ  سیاسی، اقتصادی اور سماجی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے لیکن اقتصادی اور سفارتی نقطۂ نظر سے یہ انتہائی اہم دورہ  ہے۔ مودی تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے علاوہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اس دورے کا مقصد ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے جانے کے بعد باہمی اشتراک اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہے۔

ہندوستانی وزیر اعظم کے دورہ ایران سے قبل ہندوستان کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتین گڈکری، تیل کے وزیر دھرمیندر پردھان اور وزیر خارجہ سشما سوراج بھی تہران کا دورہ کر چکی ہیں۔

News ID 1864169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha